دہلی ہائی کورٹ کے اگلے حکم تک پرائیویٹ اسکول منمانے طریقہ سے نہیں بڑھائیں گے فیس

نئی دہلی 3 مارچ( آئی این ایس انڈیا )
دہلی کی کجریوال حکومت کو اسکولوں میں فیس اضافے کے معاملے پر دہلی ہائی کورٹ سے فوری راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔ سنگل بنچ نے دہلی حکومت کے اس سرکلر کو منسوخ کردیاتھا جس میں سرکاری زمین پر بنے نجی اسکولوں کو بغیر حکومت کی اجازت کے فیس بڑھانے کی اجازت نہ ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ نجی اسکولوں نے دہلی ہائی کورٹ میں دہلی حکومت کے اکتوبر 2017 کے سرکلر کو چیلنج کیا تھا۔ اس میں اسکولوں میں منمانے طریقہ سے فیس بڑھانے کے معاملہ پر دہلی حکومت نے صاف طور پر کہا تھا کہ بغیرتعلیمی ڈائریکٹرکی اجازت کے اسکول فیس نہیں بڑھاسکتے ہیں۔اسکولوں کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہا ئی کورٹ کے سنگل بنچ نے دہلی حکومت کی طرف سے جاری سرکلر کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعددہلی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے اس فیصلے کو ڈبل بنچ میں چیلنج کیا ہے۔ معاملہ کی اگلی سماعت پیرکوہوگی۔

Comments: 1

Your email address will not be published. Required fields are marked with *